میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی، شرح 40فیصد سے متجاوز

کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی، شرح 40فیصد سے متجاوز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

کورونا وائرس میں مبتلا پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین شیخ انتقال کرگئے۔کورونا وائرس میں مبتلا سینئر ماہر امراض اطفال پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین شیخ 80 سال سے زائد عمر میں کورونا کے سبب انتقال کرگئے، پروفیسر صلاح الدین آغا خان اسپتال میں ماہر امراض اطفال تھے اورگزشتہ چند روز سے کورونا کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔پروفیسر صلاح الدین شیخ نے کراچی یونیورسٹی سے سال 1960ء میں ایم بی بی ایس مکمل کیا جس کے بعد بیرون ملک جاکر بھی تعلیم حاصل کی، وہ پاکستان میڈیکل کونسل کے ممبر بھی رہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد سمیت دیگر طبی ماہرین نے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر صلاح الدین شیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لئے مغفرت اور انکے لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔دریں اثنا کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے اور شرح 39 فیصد سے تجاوز کرگئی۔ملک بھرمیں کوروناوائرس کیوارجاری ہیں کراچی میں کوروناوائرس کی شرح 39 فیصد سے بڑھ گئی۔ ایک روزمیں وائرس کی شرح میں 4 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں6124ٹیسٹ کئیگئے جن میں سے 2412مثبت نکلے، سندھ بھرمیں کورونا کے 2622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایک مریض دم توڑگیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد میں 366 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔لاہور میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصدتک جاپہنچی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 669 کیسز سامنے آئے، پنجاب بھر میں ایک روزمیں853نئے کیسز رپورٹ ہو ئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں