میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر پیٹرول پمپ کی تعمیر

لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر پیٹرول پمپ کی تعمیر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ : علی نواز) لطیف آباد 6 نمبر میں رہائشی پلاٹ پر پیٹرول پمپ کی تعمیر، اینٹی کرپشن کراچی نے تحقیقات شروع کردین، ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد مقبول احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب رضی کو لیٹر جاری، رکارڈ پیش کرنے کا حکم، تفصیلات کے مطابق لطیف آباد 6 نمبر میں رہائشی پلاٹ پر پیٹرول پمپ کی تعمیر پر اینٹی کرپشن کراچی نے تحقیقات شروع کردین ہیں اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے جعلی طریقے سے پرانی تاریخون میں نقشہ پاس کرواکے کام شروع کرایا جبکہ پلاٹ کو کمرشل نہیں کیا گیا، ذرائع کے مطابق اورنگزیب رضی کی سرپرستی میں لطیف آباد 6 نمبر کے بلاک ڈی علامہ اقبال روڈ پر پلاٹ نمبر ڈی 10 پر پیٹرول پمپ کی تعمیر جاری ہے، رہائشی علاقے میں پیٹرول پمپ کی تعمیر سے اہل محلہ خوف میں مبتلا ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد مقبول احمد نے شکایات کے باوجود کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد مقبول احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورنگزیب رضی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رکارڈ طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق لطیف آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر مقبول احمد کی سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں