میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوفیانہ کلام میں جوچاشنی ہے وہ دوسرے کلام میں نہیں ‘ صنم ماروی

صوفیانہ کلام میں جوچاشنی ہے وہ دوسرے کلام میں نہیں ‘ صنم ماروی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

نامور گلوکار ہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام میں جس قدر روحانیت ، چاشنی ، محبت اور امن کا درس ہے وہ کسی اور کلام میں نہیں ، جن گلوکاروں نے صوفیانہ کلام پڑھنے کو ترجیح دی آج وہ معاشرے میں ایک مقام رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان گنت گانے ریکارڈ کرائے ہیں مگر جو روحانی خوشی کا احساس صوفیانہ کلام پیش کرنے میں آتا ہے وہ کسی اور کلام میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ برصغیر میں صوفیانہ کلام پیش کرنے میں پنجاب اور خاص طور پر لاہور کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ یہاں کے گلوکاروں نے صوفیانہ کلام کو پوری دنیا میں پھیلایا ہے اور یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں