میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت کی رپورٹ میں 4ہزار سے زائد سرکاری افسران و ملازمین سنگین الزامات میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے سنگین الزامات کا سامنا کرنیوالے افسران اور ملازمین کیخلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے 43 محکموں کے سیکریٹریز کو ڈیڑھ ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔4 ہزار سے زائد ملازمین کرپشن، اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ملازمین کیخلاف رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور محکمہ جاتی انکوائریز کا سامنا کرنے والے ملازمین کے نام رپورٹ میں شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں