میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوشل میڈیا پر شادی کے خواب دکھا کر لوٹنے کا انکشاف

سوشل میڈیا پر شادی کے خواب دکھا کر لوٹنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایف آئی اے سائبرکرائم نے سوشل میڈیاپرشادی کے خواب دکھا کر لوٹنے والے نائیجرین باشندے کو گرفتارکر لیا، ملزم نے واٹس ایپ ، فیس بک اکاؤنٹس سے شہری کو شادی اور سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی گروہ کی جانب سے سوشل میڈیا پرشادی کے خواب دکھاکرلوٹنے کاانکشاف سامنے آیا ، ایف آئی اے سائبرکرائم راولپنڈی سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سوات کے شہری کو لوٹنے پر نائیجرین باشندے کوگرفتارکر لیا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ شہری کو امریکی خاتون بن کرسوشل میڈیا پر شادی کے خواب دکھائے اور ملزم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے رقم بھیجنے کا وعدہ کرکے رقم بٹور لی ، واٹس ایپ ، فیس بک اکاؤنٹس سے شہری کو شادی اور سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کے اکاؤنٹ سے کہا گیا وہ اپنے جیون ساتھی کی تلاش میں ہے اور پاکستان میں 15 لاکھ ڈالر بھیجنا چاہتی ہے، جس پر شہری نے 9 مختلف اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے جمع کروائے۔ایف آئی اے کے مطابق لٹ جانے کا احساس ہونے پر شہری نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی ، جس کے بعد نائیجرین باشندہ خاتون کا ایجنٹ بن کرمزید رقم لینے پشاورآیا تو گرفتار کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں