حیدرآباد میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ایس ایس پی حیدرآباد نے متعلقہ افسران کو 15 دن کا وقت دے دیا، ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر عدم اعتماد، اے ایس پی سٹی کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی، کمیٹی ایس ایچ اوز سے بغیر پوچھے کارروائی کریگی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے منشیات فروشیو دیگر سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے، حیدرآباد میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں، مین پڑی اور گٹکے کے فروخت سمیت دیگر برائیوں کے خاتمے کیلئے ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے حیدرآباد کے سب تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو 15 دن کی مہلت دے دی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی حیدرآباد نے کارروائیوں کیلئے اے ایس پی سٹی انیل حیدر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو کہ متعلقہ افسران سے پوچھے بغیر کارروائی کریگی۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سمیت دیگر مسائل پر حیدرآباد کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر ایس ایس پی حیدرآباد نے عدم اعتماد دکھایا ہے جس کے بنا پر اے ایس پی سٹی کی سربراہی میں کارروائی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔