میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی جی سندھ تبدیلی ،وفاق نے امیر شیخ، غلام نبی، آفتاب پٹھان کے نام دے دیے

آئی جی سندھ تبدیلی ،وفاق نے امیر شیخ، غلام نبی، آفتاب پٹھان کے نام دے دیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

آئی جی سندھ کی تبدیلی پر وفاق نے ڈاکٹر امیر شیخ، غلام نبی میمن، آفتاب پٹھان کے نام دے دئیے ، پیپلز پارٹی کے سنجیدہ حلقوں اور پی ٹی آئی سندھ کی قیادت نے سابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا نام آئی جی سندھ کے لئے تجویز کر دیا۔ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت نے مشتاق مہر اور غلام قادر تھیبو کے ناموں پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سنجیدہ حلقوں نے بھی صوبائی حکومت کو غیر متنازع افسر کی بطور آئی جی تعیناتی کا مشورہ دیتے ہوئے ڈاکٹر امیر شیخ کا نام تجویز کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت بھی امیر شیخ کے نام پر متفق ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امیر شیخ کامیاب کراچی پولیس چیف ثابت ہوئے تھے ۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اے ڈی خواجہ اور آفتاب پٹھان کا نام بھی بطور آئی جی زیر غور ہے لیکن ڈاکٹر امیر شیخ آئی جی سندھ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں جو صوبے اور وفاق دونوں کیلئے قابل قبول ہیں۔خیال رہے ڈاکٹر امیر شیخ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی رہ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں