میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب ڈلیور نہیں کر پارہا، پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر دبائو کا سامنا ہے ، فواد چودھری

پنجاب ڈلیور نہیں کر پارہا، پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر دبائو کا سامنا ہے ، فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پارہا، پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر دبائو کا سامنا ہے ۔ پنجاب کے 350ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 77ارب روپے جاری ہوئے ہیں۔ پنجاب میں نہ ہی سیاسی سائیڈ ڈلیور کر رہی ہے اور نہ ہی انتظامی سائیڈ کی جانب سے ڈلیور کیا جا رہا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فواد چوہدری نے پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کی۔ فواد چوہدی کا کہنا تھا کہ پنجاب اضلاع کو صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ نہیں دے رہا جس کی وجہ سے اضلاع کو فنڈز منتقل نہیں ہو رہے ۔ اس بات کا وزیر اعظم عمران خان نے فوری طور پر نوٹس لیا اور پنجاب حکومت ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کا اجرء کرے اور اس کے بعد اضلاع کو ان کی حصہ کے مطابق فنڈز منتقل کرے ۔ جبکہ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کی شاندار کارکردگی ہے اور مرکز جو کارکردگی دکھا رہا ہے وہ ماضی کی کسی حکومت نے نہیں دی، تاہم جب تک پنجاب ڈلیور نہیں کرے گا عمومی طور پر پاکستان تحریک انصاف کی نیب نامی اور کارکردگی کا اثر اس طرح مثبت بہیں آسکے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں