میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ ،حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

منی لانڈرنگ ،حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں گرفتار پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31جنوری تک توسیع کردی۔ عدالت نے جیل حکام کو حمزہ شہباز کو دوبارہ 31جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو جلد از جلد حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جیل حکام کی جانب سے دوران سماعت حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ آپ کب گرفتار ہوئے ۔اس پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میں بھول گیا ہوں شائد میں 11جون 2018کو گرفتار ہوا تھا، چار ستمبر کوجوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا گیا۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31جنوری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں