میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس ،تحقیقات کے دوران خدمت خلق فاونڈیشن کی دو اراضیوں کی فروخت کا انکشاف

منی لانڈرنگ کیس ،تحقیقات کے دوران خدمت خلق فاونڈیشن کی دو اراضیوں کی فروخت کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاونڈیشن کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران کے کے ایف کی پنجاب میں 6 ؍کروڑ مالیت سے زائد کی دو اراضیاں فروخت کرنے کا انکشاف ہواہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق خدمت خلق فاونڈیشن کی ملتان اور لاہور میں موجود دو اراضیاں تحقیقات کے دوران ہی بیچ دی گئی ہیں جس کے بعد کمشنر ملتان اور لاہور کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں ان اراضیوں کے بیچے جانے اور ان کے خریداروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے کے ایف کی اراضیاں قاعدے کے مطابق نہیں بیچی گئی ہیں ، قانونی طور پر کے کے ایف کی اراضیاں آرگنائزرز کی اجازت کے بغیر نہیں بیچی جاسکتی۔ذرائع کے مطابق خدمت خلق فاونڈیشن ملتان اور لاہور میں چار اراضیوں کی مالک تھی، ملتان اور لاہور میں بیچی گئی اراضیوں کی قیمت 6کروڑ سے زائد ہے تاہم اب بھی ملتان اور لاہور میں خدمت خلق فاونڈیشن کی دو اراضیاں موجود ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بھی ایف آئی اے نے کے کے ایف کی گاڑیوں کے ٹرانسفر پر فوری پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔ذرائع کے مطابق پابندی لگائے جانے کی سفارش کے کے ایف کی گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلیوں پر کی گئی ہے ۔

کے کے ایف کی گاڑیاں عہدیداران نے اپنے رشتے داروں کے نام پر منتقل کیں اور پھر انہیں فروخت کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق کے کے ایف کے فنڈز میں بھی عہدیداران نے غبن کیا ہے۔ کے کے ایف کے اکاؤنٹس سے پیسے عہدیداران نے رشتے داروں کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے اور پھر ان پیسوں کے سیونگ سرٹیفکیٹس بھی بنوائے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں