میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،سسٹم کی سرپرستی میں ناظم آباد میں ناجائز تعمیرات

سندھ بلڈنگ ،سسٹم کی سرپرستی میں ناظم آباد میں ناجائز تعمیرات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور عدالتی احکامات کے بر خلاف غیر قانونی تعمیرات کروانے میں بضد دکھائی دیتا ہے جس کے تحت بلڈنگ افسران نے نے ہی حفاظت کا ذمہ اٹھا رکھا ہے جبکہ ڈی جی عبدالرشید سولنگی تمام حقائق سے چشم پوشی اختیار کرتے ہوئے اپنی مدت ملازمت پوری کرنے میں مگن ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نواب منگنیجو نے ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان سے گٹھ جوڑ کرکے وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں یومیہ خطیر رقوم بٹورنے کے لیے ناجائز تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں اس وقت بھی نارتھ ناظم آباد کے بلاک نمبر I پلاٹ نمبر A 196 پر دوسری منزل کی تعمیر،پلاٹ نمبر B 102 پر دوسری منزل کی تعمیر ،پلاٹ نمبر C 24 پر پانچویں منزل کی تعمیر اور پلاٹ نمبر C123 پر تیسری منزل کی تعمیر کی جارہی ہیں۔ سروے کے دوران یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ ضلع وسطی کے دیگر علاقوں کی طرح نارتھ ناظم آباد میں بھی سیوریج کے مسائل پیدا ہونے شروع ہوگئے ہیں جس پر علاقہ مکینوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سے پر زور اپیل کی ہے کہ جاری غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے خلاف موثر اقدامات کر کے علاقہ مکینوں کو پیدا ہوئے والی مسلسل اذیت سے دوچار ہونے سے بچایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں