میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علی امین گنڈاپور نے غیر ملکی میڈیا کو گمراہ کن بریفنگ دی،وزیر اطلاعات

علی امین گنڈاپور نے غیر ملکی میڈیا کو گمراہ کن بریفنگ دی،وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں غیر ملکی میڈیا کو بلا کر گمراہ کن بریفنگ دی، ان کے الزامات جھوٹ اور فساد پر مبنی ہیں۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے الزامات کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے ، حقائق عوام کے علم میں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ شرپسندی اور ملک دشمنی کو کھل کر سامنے آنا چاہیے ۔ بڑھکیں مارنے ، دھمکیاں دینے اور الزامات لگانے کا سلسلہ ان کا وتیرہ ہے ۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ 2014 میں انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے جوانوں کو نشانہ بنایا، یہ لوگوں کو تشدد پر اکسا کر دوڑ لگا کر بھاگ جاتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلی کال پرامن نہیں ہوگی، سوال یہ ہے کہ آپ کا اس سے پہلے کون سا احتجاج پرامن تھا؟ احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں۔ آپ نے پہلے 1200 کی لاشوں کا جھوٹا بیانیہ بنایا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بشریٰ بی بی اپنے خطاب میں کارکنوں کو ورغلا رہی تھیں، علی امین اور بشریٰ بی بی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پر تنہاء چھوڑ کر کیوں بھاگے ؟ آپ سیاسی، اخلاقی اور انتظامی طور پر ناکام ہیں، آپ صوبے کے معاملات سنبھالنے میں ناکام ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ نے نو مئی کو جو کچھ کیا قوم کبھی نہیں بھولے گی اور نو مئی کے ملزمان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول نافرمانی سمیت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہر فیصلے پر عمل کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں