میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکومتی بیانیے پر اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرائ￿ اور معاونین نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں حکومتی اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر پی ٹی آئی حکومت کی خامیوں کو اجاگر کیا جائے۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر حکومتی مؤقف کو بھی اجاگر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے گزشتہ حکومت کی کوتاہیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے ،دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئندہ سیاسی اجتماعات میں حکومتی معاشی اقدمات اور ریلیف کو اجاگر کیا جائے۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت نے تباہ حال معیشت کو آ کر سنبھالا، عمران خان کی پالیسیاں ملک کو سری لنکا کی سی صورتحال کی طرف لے جارہی تھیں، اتحادی حکومت عوام کو مزید ریلیف دینے کے اقدمات کررہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور موجودہ حکومت کے درمیان معاشی اقدامات کے فرق کو اجاگر کیا جائے، ورکرز کنونشن میں حکومتی پالیسیوں کو مثبت انداز میں اجاگر کیا جائے۔وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ حکومتی معاشی اقدامات اور ریلیف کو اجاگر کیا جائے جبکہ ملک کے دیوالیہ ہونے کے حکومت مخالف بیانیے کی جتنا ہو سکے نفی کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں