پنجاب اسمبلی کی تحلیل، مونس کا عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہی نے عمران خان سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی۔ رکن قومی اسمبلی مونس الہی نے عمران خان سے ملاقات میں اپنے پتے کھول کر رکھ دیے ہیں۔ صدر عارف علوی سے ملاقات میں پرویز الہی نے بھی اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر زور دیا ہے۔ ادھر تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے تصدیق کی کہ (ق) لیگ کو ایڈجسٹ کریں گے۔