جعلی کاشتکار سبسڈی کیس ، اومنی گروپ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
اومنی گروپ کے خلاف جعلی کاشتکار بنا کر سبسڈی کیس میں احتساب عدالت نے 7 جنوری کو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ بدھ کو ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی ۔ چار اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کی رپورٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بتایاگیاکہ نہال انور نامی ملزم انتقال کر گئے اور ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے تمام ملزمان سات جنوری کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا ،ریفرنس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔