میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ کراچی کے گیٹ پر کریکر حملے میں 2 رینجرز اہلکار وں سمیت 4 افراد زخمی

جامعہ کراچی کے گیٹ پر کریکر حملے میں 2 رینجرز اہلکار وں سمیت 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ میں رواں سال رینجرز پر یہ ساتواں حملہ ہے، نامعلوم دہشتگرد جامعہ کراچی کے دروازے پر کریکر پھینک کر فرار ، دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔یاد رہے کہ رواں سال گلستان جوہر، لیاقت آباد، سچل، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں رینجرز پر حملے ہو چکے ہیں۔ منگل کی صبح دہشتگردوں کی جانب سے شیخ زید یونیورسٹی میں تخریب کاری کی کوشش کی گئی جسے رینجرز جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ہاتھ میں کریکر تھامے دہشتگردوں نے یونیورسٹی کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی پر مامور رینجرز جوانوں نے دہشت گرد کو دھکا دے کر باہر پھینکا۔مزاحمت ہوتا دیکھ کر دہشت گرد نے کریک دروازے پر پھینکا اور فرار ہو گئے۔ دروازہ بند ہونے کی وجہ سے دھماکے کی نوعیت کم ہو گئی۔ دہشتگرد یونیورسٹی کے اندر پہنچ کر بڑا نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں