میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے مختلف سرکاری کالجز سے لاکھوں کے فنڈز غائب

کراچی کے مختلف سرکاری کالجز سے لاکھوں کے فنڈز غائب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے سرکاری کالجز سے لاکھوں روپے کے فنڈز غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کالج پرنسپلز کا کہنا ہے کہ فنڈ کہاں گیا انہیں معلوم نہیں۔کراچی کے سرکاری کالجز سے محکمہ تعلیم کی افسران کی مدد سے لاکھوں روپے کے فنڈز فائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مختلف کالجز کے پرنسپلز کی جانب سے سیکریٹری کالجز کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر کے احکامات پر ڈی ڈی اوز نے کالجز کے فنڈز نکال لیے، فنڈ کالجوں میں استعمال نہیں ہوئے مگر فنڈز کہاں گئے اس کا معلوم نہیں۔سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن (سپلا)کی جانب سے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری کالجز سے غائب ہونے والے فنڈز کی تحقیقات کروائی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں