میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمیں بطور قوم دہشت گردی کو شکست دینے میں کافی وقت لگا ہے ، جنرل قمر جاوید باجوہ

ہمیں بطور قوم دہشت گردی کو شکست دینے میں کافی وقت لگا ہے ، جنرل قمر جاوید باجوہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔ اے پی ایس میں ہونے والا قتل عام کبھی نہیں بھولیں گے ۔ہمیں بطور قوم دہشت گردی کو شکست دینے میں کافی وقت لگا ہے ۔ ہم متحد ہو کر پاکستان کے پائیدار امن اور خوشحالی کی طرف گامزن ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملہ کی پانچویں برسی کے موقع پر جاری ٹویٹربیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اے پی ایس حملہ میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو ملٹری کورٹس کے زریعہ تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے ۔ آرمی چیف نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بطور قوم ہمیں دہشت گردی کو شکت دینے میں کافی وقت لگا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم متحد ہو کر پاکستان کے پائیدار امن اور خوشحالی کی طرف گامزن ہیں۔ جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹویٹر بیان کے ہمراہ سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے 147 طلبائ، اساتذہ اور اسکول کے دیگر عملے کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014کو مسلح دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ کر دیا تھا جس کے دوران طلبائ، اساتذہ اور اسکول کے دیگر عملے کے افراد سمیت 150کے قریب افراد شہید ہو گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں