علامہ حسن ترابی قتل ،3 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیل مسترد،3 کی منظور
ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے علامہ حسن ترابی قتل میں ملوث مجرموں محمد امین ، سطان محمود اور محمد رحیم کی سزا کیخلاف اپیل مستردکردی جبکہ محمد اکبر ، محمد اشرف اور رحیم اللہ کی اپیل منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں علامہ حسن ترابی قتل میں ملوث مجرموں کی سزا کے خلا ف اپیل پر سماعت ہوئی،ملزمان پر2006 میں علامہ حسین ترابی اور انکے بھانجے کو بم دھماکے سے قتل کرنے کا الزام ہے ۔ٹرائل کورٹ نے محمد امین ، سطان محمود اور محمد رحیم کو سزائے موت جبکہ رحیم اللہ سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔سندھ ہائیکورٹ نے محمد امین ، سطان محمود اور محمد رحیم کی اپیل مسترد کردی،عدالت نے محمد اکبر ، محمد اشرف اور رحیم اللہ کی اپیل منظور کرلی۔