ڈی جی عبدالرشید سولنگی ناجائز تعمیرات کے سرپرست
شیئر کریں
منظم حکمت عملی کے تحت ناظم آباد کے رہائشی پلاٹوں کو کمرشل پورشن یونٹ میں تیزی کے ساتھ تبدیل کرنے کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔ ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان خطیر رقوم بٹورنے کے بعد جاری غیر قانونی تعمیرات سے دانستہ چشم پوشی اختیار کر لیتے ہیں اور بیٹر مافیا علاقے کے انفراسٹرکچر کی تباہی میں مصروف عمل ہیں ۔ناظم آباد نمبر 2 کے پلاٹ نمبر C10/1 کی پرانی عمارت کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر میں بیٹر عثمان کو مکمل آزادی حاصل ہے ۔ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان کی ایماء اور مکمل پشت پناہی پر گزشتہ دنوں جاری تعمیرات کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش پر سروے پر موجود صحافتی نمائندہ سے بیٹر عثمان نے ناروا رویہ اختیار کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیںاور یہ دعویٰ بھی کیا کہ جاری تعمیرات ڈائریکٹر جنرل عبد الرشید سولنگی بھی منہدم نہیں کروا سکتے۔ واضح رہے کہ چند رسمی کارروائیوں کے علاوہ ڈی جی عبدالرشید سولنگی شہر میںناجائز تعمیرات کی حقیقی بیخ کنی کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے، بیٹر مافیا کی آزادی اور متعلقہ ڈائریکٹرز کی طرف سے بے پروائی کے ساتھ ناجائز تعمیرات میں رقوم کی کھلی وصولی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اصل میں ڈی جی ہی ناجائز تعمیرات کے حقیقی سرپرست ہیں۔