میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرمتی کام ،کراچی کی زگ زیگ بنی سڑکیں مزید خطرناک ہوگئیں

مرمتی کام ،کراچی کی زگ زیگ بنی سڑکیں مزید خطرناک ہوگئیں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کئی ماہ سے تباہ حال کراچی کی سڑکیں شہریوں کیلئے تاحال مشکلات اور حادثات کا سبب بنی ہوئی ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر کیلئے خطیر رقم جاری ہونے کے بعد مختلف سڑکیں بنانے کیلئے لگائے بلیڈز کے بعد زگ زیگ بنی سڑکیں مزید پریشانی کا باعث بن گئی ہیں۔ جس پر شہری انتظامیہ پر برستے نظر آرہے ہیں۔سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ شہر کے انفرا اسٹرکچر کی کنٹریکٹرز کی نمائندہ تنظیم کراچی کنسٹرکشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے سڑکوں کی تباہ حالی کی وجہ بتاتے ہوئے جلد سڑکیں بہتر ہوجانے کی نوید بھی سنادی۔نعیم کاظمی، چئیرمین کے سی اے نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کنٹریکٹرز کا پرانے ریٹ پر تنازع تھا۔ پرانے ریٹس پر کام ہو رہا تھا۔ اس لیے سڑکیں معیاری نہیں بن رہی تھیں۔ اب مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ نئے ریٹس مان لیے گئے ہیں اور ٹینڈرز ہو رہے ہیں۔ جلد بہتری آجائے گی۔ سڑکوں کی تباہ حالی کی سب سے بڑی وجہ واٹر بورڈ کی پرانی بوسیدہ زیر زمین لائنیں ہیں جن کے رسنے سے نئی بنی سڑکیں بھی تباہ ہوجاتی ہیں کنسٹرکشن ایسوسی ایشن اور میئر کراچی نے بھی ایک بار پھر تباہ حال سڑکوں کی جلد بہتری کی نوید تو سنادی ہے ، لیکن برسوں سے مشکلات جھیلتے شہریوں نے اس پر فوری عملدرآمد کرکے معاری سڑکیں بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں