میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی ادارے ٹھکیداروں سے وصول کروڑوں کا ٹیکس ہضم کر گئے

بلدیاتی ادارے ٹھکیداروں سے وصول کروڑوں کا ٹیکس ہضم کر گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ بلدیات سندھ کے اداروں میں کروڑوں روپے کا اسکینڈل سامنے آ گیا، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سمیت دیگر ادارے ٹیکس کی مد میں منہا کئے گئے کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں جمع کروانے میں ناکام ہو گئے ۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کے ماتحت ادارے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے مالی سال 2022-23 کے دوران 40 کروڑ 90 لاکھ روپے انکم ٹیکس اور 16 کروڑ 90 لاکھ روپے سندھ سیلز ٹیکس کی مد میں منہا کئے ، پروجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حیدرآباد نے سندھ سیلز ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ اور سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی نے 40 لاکھ روپے وصول کئے ۔ محکمہ بلدیات سندھ کے ماتحت اداروں نے رقم مختلف ٹھیکیداروں اور اخراجات کی بجٹ سے منہا کئے ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ماسٹر پلان اتھارٹی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حیدرآباد نے مجموعی طور 59 کروڑ 30 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائے ، ٹیکسز کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور ٹیکسز کی رقم جمع نہ کروانا محکمہ بلدیات سندھ میں کمزور انتظامیہ اور مالی معاملات میں بدنظمی کو ظاہر کرتا ہے ، اعلیٰ حکام نے ہدایت کی کہ ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے لیکن اجلاس طلب نہیں کیا گیا جس پر اعلیٰ حکام نے کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں جمع کروانے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں