پی ٹی آئی کی احتجاجی حکمت عملی تیار، ارکان پارلیمان کو خصوصی ہدف
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں 24نومبر کے احتجاج کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی۔پشاور میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان اور پارٹی عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور اجلاس میں 24نومبر احتجاج کے لیے حکمت عملی طے کرلی گئی۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی شرکت کی اور انہوں نے شرکا کو عمران خان کے پیغام سے آگاہ کیا۔بشریٰ بی بی نے بتایا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ملک کے لئے نکلنا ہے لہٰذا 24 نومبر کو سب نکلیں گے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24 نومبر کو تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو کم سے کم 5 ہزار افراد اپنے ساتھ لانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ذرائع بتایا کہ حکمت عملی بنائی گئی ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کارکن پشاور موڑ سے اکٹھے ہو کر آگے بڑھیں گے اورکارکنوں کو کپڑے ، کھانے پینے کا سامان، موبائل چارجر ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں 300 سے زائد ارکان نے شرکت کی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس بھی کل کلب کرلیا ہے ۔