میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رائل پارک لگژری ریزیڈنس کراچی میں عوام سے دھوکے بازی

رائل پارک لگژری ریزیڈنس کراچی میں عوام سے دھوکے بازی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیب نے رائل پارک لگژری ریزیڈنس کراچی میں عوام سے دھوکے بازی پرمتحدہ عرب امارات کے شہری ناصر عبداللہ لوطا اور دیگر کے خلاف انکوائری تیز کردی،کراچی اور لاڑکانہ کے مزید متاثرین سامنے آگئے، شکایت کرنے والے شہریوں کو نوٹس جاری،معلومات فراہم کرنے کی ہدایت۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی میں رائل پارک لگژری ریزیڈنس ہائوسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکے بازی پر میسرز کوالٹی بلڈرز لمیٹڈاورہائوسنگ اسکیم کے مالک متحدہ عرب امارات کے شہری ناصر عبداللہ لوطا کے خلاف انکوائری کے لئے شکایت کرنی والی فیڈرل بی ایریا کراچی کے رہائشی لیاقت علی کو نوٹس جاری کرکے معلومات دینے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ نیب میں شکایت کرنے والے گلشن اقبال کراچی کے رہائشی امان ملک، فیڈرل بی ایریا کی رہائشی فرزانہ شکیل خان، نیا ناظم آباد منگھوپیر کے رہائشی محمد طلحہ آفتاب، ڈیفنس فیز فائیو کی رہائشی زیب النساء ، گلشن اقبال کے رہائشیوں رضوان احمد خان، صدیق احمد خان، ریحان احمد خان، جمیلہ خاتون، کے ڈی اے کمرشل سینٹر کی رہائشی روبینہ وحید خان، گلشن اقبال کے رہائشی طارق رضا خان، گارڈن کی رہائشی ثمیہ عرفان، گلشن اقبال کے رہنے والے اشرف شمشاد علی، ڈی ایچ اے فیز فائیو کے رہائشی عبدالرزاق شیخ،لاڑکانہ کے رہائشی انیس احمد قریشی، راشد منہاس روڈ کراچی کے رہائشی عبدالستار، ملیر ہالٹ کے رہائشی عبدالرشید، نیوی ہائوسنگ اسکیم کارساز کی رہائشی عظمیٰ خان، نارتھ ناظم ناظم آباد کے رہائشی نیہا احمد، گلشن اقبال کے رہائشی شمی سمیر احمدکو نوٹس جاری کرکے رائل پارک لگزری ریزیڈنس کراچی کے مالک ناصر عبداللہ لوطا کے رہائشی منصوبے سے متعلق معلومات دینے، فلیٹ یا دکان کے دستاویزات جمع کروانے اور بیان رکارڈ کرنے لئے نوٹس جاری کئے ہیں۔رائل پارک لگزری ریزیڈنس کا منصوبہ کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر شروع کیا گیا، کراچی کے سینکڑوں شہریوں سے دکان اور فلیٹ کی بکنگ کے نام پر کروڑوںروپے بٹورے گئے لیکن شہریوں کو فلیٹ اور دکان فراہم نہیں کئے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ناصر عبداللہ لوطا متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں اور کئی کمپنیز کے مالک ہیں، ناصر عبداللہ لوطا گروپ شپنگ، کارگو،لاجسٹک،معدنی وسائل، ریئل اسٹیٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبہ جات میں دنیا کے مختلف ممالک میں کاروبار کرتا ہے، پاکستان میں بھی ناصر عبداللہ لوطا کی کمپنیز کی برانچز اور منصوبے موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں