اسرائیلی درندگی کا نیا روپ، غزہ میں اسپتالوں پر ٹینکوں سے چڑھائی، 30 مریض شہید
شیئر کریں
اسرائیلی درندگی کا ایک اور روپ دنیا پر آشکار ہوگیا۔ صیہونی فوج اپنے ٹینکس لے کر غزہ کے سب سے بڑے الشفااسپتال پر چڑھ دوڑی۔اسرائیلی فوجی اسپتال پر اندھادھند گولیا برساتے رہیفلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج سے ڈر کر فرار ہونے والے تیس کے قریب شہریوں کو شہید کردیاگیا۔اسرائیلی فوج نے تحقیقات کے نام پر اسپتال کے مختلف حصوں کو نقصان بھی پہنچایا۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نیالشفااسپپتال میں ادویات اورطبی آلات کااسٹورتباہ کردیا۔اسرائیلی فوج نے تیس پناہ گزینوں کو برہنہ اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر گرفتار کرلیا۔اسرائیلی فوج نے جس حماس انفرااسٹرکچر کا الزام لگا کر الشفا کمپلیس پر دھاوا بولا اب تک اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے۔ وائٹ ہاؤس بھی اسرائیلی الزامات دہرانے کے علاوہ حماس سے متعلق کوئی ثبوت نہ دے سکا۔ حماس نے اسپتال حملے کا ذمہ دار امریکی صدر جو بائیڈن کو قرار ہوئے کہاکہ وائٹ ہاؤس کابیان غزہ کے اسپتالوں میں مزید قتل عام کو ہوا دے رہا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری اداروں پر قبضے کا دعویٰ کردیا جب کہ تیسرے بڑے پناہ گزین کیمپ شاطے پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔حماس نے اسرائیلی فوج کے دعوے مسترد کردیے اور کہا خالی اور پہلے سے تباہ کی گئی عمارتوں پر خیالی قبضے کا اسرائیلی دعویٰ فتح ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ادھر مغربی کنارے پر بھی اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طولکرم کے پناہ گزین کیمپ سمیت بیت اینون میں مزید آٹھ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ دو بچوں سمیت اکتیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ۔