میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
70 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے، آئی ایم ایف پاکستان سے خوش

70 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے، آئی ایم ایف پاکستان سے خوش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے پاگیا ہے۔معاہدے کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، مارکیٹ بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل جاری رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے،ایکسچینج مارکیٹ پر دباؤ کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام کے تحت معاشی بحالی جاری ہے، دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں معاشی استحکام آرہا ہے، وفاقی بجٹ پر عمل درآمد سے پالیسیوں میں تسلسل آیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حکومتی اداروں میں بھی اصلاحات کا وعدہ کیا ہے، پاکستان نے سماجی مدد کے پروگرام بہتر کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔70 کروڑ ڈالر مزید ملنے سے ا?ئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائیگی۔یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں