شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو پارلیمانی سیاست میں انٹری کے لیے تیار
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو پارلیمانی سیاست میں انٹری کے لیے تیار، این اے 191 یا این اے 192سے الیکشن لڑنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری پارلیمانی سیاست میں انٹری کے لیے تیار ہے، معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں آصفہ بھٹو زرداری کو پارلیمانی سیاست باقاعدہ شامل کرنے کے لیے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت آصفہ بھٹو زرداری کو کشمور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 191 یا تنگوانی، خانپور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 سے امیدوار لانے پر غور کررہی ہے، آصفہ بھٹو کو ان دو حلقوں میں سے کسی ایک حلقے پر امیدوار کھڑا کئے جانے کا امکان ہے۔