میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باجوڑ، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

باجوڑ، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشت گرد مارا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب ضلع باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ کے 33 سالہ نائیک تاج محمد اور مالاکنڈ کے 30 سالہ لانس نائیک امتیاز خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سرچ آپریش کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں