میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ بلڈر کی غیر معیاری پائپ لائنیں تحویل میں لینے کی تیاریاں

صائمہ بلڈر کی غیر معیاری پائپ لائنیں تحویل میں لینے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے صائمہ عربین ولا میں صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی غیر معیاری گیس پائپ لائنوں اور میٹرز کو ٹیک اوور کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، صائمہ عربین ولا کے الاٹیز نے صائمہ بلڈر سے انڈر ٹیکنگ اور کمپلیشن سرٹیفکیٹ سوئی سدرن گیس کمپنی یا اوگرا کے پاس جمع کروانے کا مطالبہ کردیا۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی کی گڈاپ ٹائون کی دیھہ جام چکرو تپو منگھوپیر میں صائمہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز نے اپنی رہائشی اور کمرشل اسکیم صائمہ عربین ولا میں گیس پائپ لائنیں بچھا دیں، صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے اوگرا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے قوانین کے دھجیاں اڑاتے ہوئے گیس میٹرز خرید ے اور بلک گیس کنکشن کے ذریعے گھروں میں گیس فراہمی شروع کردی، صائمہ بلڈرز کو گیس فروخت کرنے کی منظوری ایس ایس جی سی ایل کے سینئر افسر اسد مصطفی نے دی،جس کے بعد صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ذیشان ذکی 3سال تک صائمہ عربین ولا کے الاٹیز سے گیس بل کی مد میں کروڑوں روپے بٹورتا رہا، صائمہ عربین ولا کے الاٹیزکی جانب سے وزیراعظم پورٹل، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ ، اوگرااور ایف آئی اے میں شکایات کرنے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی نے صائمہ عربین ولا میں بچھائی گیس پائپ لائنوں، گیس میٹرز کو ٹیک اوور کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اوور ٹیک کا کام خاموشی سے اداروں میں جاری ہے۔ رہائشی اسکیم کے الاٹیز نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن کے ذریعے موقف اختیار ہے کہ صائمہ بلڈر ز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز کی جانب سے صائمہ عربین ولا میں بچھائی گئی لائنز غیر معیاری ہیں، لائنز سے گیس لیک ہونا معمول ہے، گیس میٹر ز کے الیکٹرک کے میٹر کے قریب نصب کیے گئے ہیں،گیس لیکیج کے باعث لائن میں دھماکے ہوتے ہیں اور ایک دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہے اور 3 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، الاٹیز نے وزیراعظم پورٹل پر شکایت ارسال کی ہے کہ صائمہ عربین ولا میں گیس کی ہائوس لائن اوگرا کی ایس او پی کے تحت ہونی چاہئے ، صائمہ بلڈر ز اینڈ ڈیولپرز گیس پائپ لائن کے معیاری ہونے کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی اور اوگرا کو بیان حلفی جمع کروائے، اس کے علاوہ رہائشی اسکیم میں گیس پائپ لائنز کے حوالے سے بیان حلفی بھی دیا جائے کہ گیس پائپ لائن محفوظ ہے کیونکہ رہائشی اسکیم کے ہزاروں گھروں میں لاکھوں شہری مقیم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں