میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا، فرح خان گھڑی لے کر آئیں، خریدار عمر فاروق کا دعویٰ

شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا، فرح خان گھڑی لے کر آئیں، خریدار عمر فاروق کا دعویٰ

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے قیمتی تحائف خریدنے والے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے کہا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کر دی گئی، شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور فرح خان گھڑی لے کر آئیں، میں نے گھڑی ساز کمپنی سے تصدیق کرائی تو انہوں نے کہا 5 سے 6 ملین ڈالر میں مل جائے تو اچھی ڈیل ہے، انہوں نے میرے ساتھ 2 ملین ڈالر میں ڈیل کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق نے کہا کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی۔ گھڑی کے خریدار نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور فرح خان گھڑی لے کر آئیں، میں نے گھڑی ساز کمپنی سے تصدیق کرائی تو ان کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 ملین ڈالر میں مل جائے تو اچھی ڈیل ہے تاہم انہوں نے میرے ساتھ 2 ملین ڈالر میں ڈیل کی۔ عمر فاروق نے کہا کہ عمران خان کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے انہیں تحائف دیے، انہوں نے یہ توشہ خانہ میں جمع کرائی اور پھر وہاں سے دبئی لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے رابطہ کرکے بتایا کہ ہمارے پاس گھڑیوں کا اچھا سیٹ ہے اور فرح گوگی دبئی آ کر آپ کو گھڑی دکھائیں گی۔ عمر فاروق نے کہا کہ فرح گوگی میرے دفتر آئیں اور مجھے گھڑیاں دکھائیں۔ انہوں نے دبئی میں ساڑھے 7 ملین درہم بطور کیش ادا کیے، یہ گراف کی گھڑی تھی کعبہ کا ایڈیشن تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں