ہیرو ٹاورز شاپنگ مال اسکینڈل،الاٹیز کوجعلی چیک دینے والے ملزمان پولیس گرفتار کرنے میں ناکام
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل، الاٹیز کو بوگس چیک دینے کے کیسز میں نامزد مفرور مرکزی ملزمان پولیس گرفتار نہ کرسکی، ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کی اونر شائستہ اسد سمیت 4 مرکزی ملزمان تاحال مفرور، عدالتی احکامات پر شناختی کارڈ بھی بلاک ہوچکے، این او سی کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پروجیکٹ مکمل نہ ہوسکا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ہیرو ٹاورز شاپنگ مال میگا اسکینڈل کے مفرور مرکزی ملزمان تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے ہین، حیدرآباد، کراچی اور دادو کے مختلف تھانوں میں 9 سے زائد الاٹیز کو بوگس چیکس دینے کے کیس میں نامزد ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کی اونر شائستہ برکت. عائشہ برکت، کلثوم برکت اور محمد انور ابھی تک پولیس نہ پکڑ سکی ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان نے ابھی تک داخل کیسز میں ضمانت بھی حاصل نہیں کی، ذرائع کے مطابق اعلٰی پولیس افسران کے مداخلت کے باعث مفرور ملزمان ابھی تک گرفتار نہ ہوسکے ہین. دوسری جانب تین سال سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود پراجیکٹ مکمل نہ ہوسکا ہے اور نامکمل پراجیکٹ میں بھی بکنگ کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری ہے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مذکورہ پروجیکٹ کے خلاف قدم اٹھانے سے قاصر ہے، حیدرآباد کے تعلقہ لطیف میں آٹو بھان روڈ پر واقع ہیرو ٹاورز شاپنگ مال کی این او سی کی معیاد جنوری 2020ع میں ختم ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود نہ پروجیکٹ مکمل ہوسکا ہے نہ ہی الاٹیز کو کرایہ دیا جا رہا ہے جس کے باعث سینکڑوں الاٹیز کی جمع پونجی داؤ پر لگ چکی ہے، واضع رہے کہ پولیس بوگس چیکس دینے کے کیسز میں نامزد ہیرو بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے ایک ڈائریکٹر محمد عمران کو گرفتار کر چکی ہے جو جیل میں ہے۔