میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام،ن لیگی رہنماغفار ڈوگرگرفتار

کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام،ن لیگی رہنماغفار ڈوگرگرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اینٹی کرپشن پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی غفار ڈوگر کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ملتان میں اینٹی کرپشن پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی غفار ڈوگر کو گرفتار کرلیا ہے۔ غفار ڈوگر کو علی الصبح ان کے گھرسے گرفتار کیا گیا۔ذرائع اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ غفار ڈوگر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس بھجوایا گیا تھا۔ غفار ڈوگر کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں