میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈارک ویب چلانے والے سہیل ایاز کی تقرری میں عالمی بینک کا بھی ہاتھ ہے ،شیریں مزاری

ڈارک ویب چلانے والے سہیل ایاز کی تقرری میں عالمی بینک کا بھی ہاتھ ہے ،شیریں مزاری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ڈارک ویب چلانے والے واٹربینک کے کنسلٹنٹ سہیل ایاز کی تقرری میں عالمی بینک کا بھی ہاتھ ہے ، سب کو جواب دہ بنایا جائے ۔ اگر خیبرپختونخوا حکومت ذمہ دار ہے تو اس میں واٹر بینک بھی ذمہ دار ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں کے بچوں کے حقوق کی پامالی کے نتیجے میں لاکھوں بچوں کے غربت، معذوری، تعلیم کے فقدان، ناکافی غذا کے باعث کمزور صحت والی زندگی گزارنے نیز جنسی زیادتی تشدد بچوں سے جبری مشقت اور جبری گداگری سمیت بدسلوکی کا نشانہ بننے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر بیان دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کیلئے قانونی اقدامات کئے گئے حکومت متحرک ہے ۔ آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے ۔ عبدالستار پٹیل نے کہا کہ صوبائی حکومت ملازم بچوں کے حوالے سے ڈارک ویب چلاتا رہا۔ کس نے سہیل ایاز کو تعینات کیا تھا۔ کس نے سفارش کی تھی۔ تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کیلئے واٹر بینک کے منصوبے کے لئے رکھا گیا تھا واٹر بینک نے خود اسے کنسلٹنٹ رکھا واٹر بینک کا بھی اس تقرری میں ہاتھ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں سے جبری مشقت کے بارے میں ملک گیر سروے شروع کیا گیا ہے ۔ چائلڈ لیبر کے حوالے سے یہ سروے 2020ء میں مکمل ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں