میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئی دہلی دنیا کاآلودہ ترین شہر بن گیا، کراچی کا چوتھا نمبر

نئی دہلی دنیا کاآلودہ ترین شہر بن گیا، کراچی کا چوتھا نمبر

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

عالمی سطح پر سندھ کے شہر کراچی کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے بہتر قرار دے دیا گیا۔ماحولیاتی آلودگی ناپنے والے انڈیکس میں کراچی چوتھا آلودہ ترین شہر بتایا گیا جبکہ فضائی آلودگی پر نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے ۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں زہر آلود فضا کی وجہ سے حد نگاہ بھی متاثر ہے ، عالمی انڈیکس میں کراچی میں فضائی آلودگی 177 درجے سے زیادہ ہے ۔ مٹی کے ذرات، گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں ہوا میں شامل ہے ۔عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور بھی انڈیا کے شہر دہلی سے بہتر قرار دیا گیا ہے ۔ انڈیکس میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر ازبکستان کا شہر تاشقند ہے ۔واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 150 سے 300 درجے تک فضائی ا?لودگی انتہائی مضر صحت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں