اللہ کی نا فرمانی کی جس کی مجھے سزا ملی، رابی پیرزادہ
شیئر کریں
نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ رابی پیرزادہ کا پہلا ویڈیو پیغام سامنے آگیا جس میں انہوں ںے کہا ہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ کہنا غلط ہے کیوں کہ میرا جسم اللہ کی مرضی ہے، میں نے اللہ کی نا فرمانی کی جس کی مجھے سزا ملی۔ویڈیو پیغام میں گلوکارہ نے کہا ہے کہ میں اتنے دن کی خاموشی میں اپنی بات کا جواب ڈھونڈ رہی تھی، جو کچھ میں نے بنایا وہ تنہائی میں بنایا اور یہ میرے اور اللہ کے درمیان کی بات ہے، میں اللہ کی مجرم ہوں کیوں کہ اللہ دلوں کے حال جانتا ہے اور میرے آنسوو?ں کو سمجھتا ہے۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ جب میرا ڈیٹا لیک ہوا تو پوری دنیا میں وائرل ہوگیا، اس دوران بہت سے لوگ اشتہارات، فلمیں، پروگرام اور کنسرٹ کے لیے میرے پاس کام لے کر آنا شروع ہو گئے، اس دوران بہت ساری خواتین نے یقین دہانی کرائی کہ وہ میری حمایت کریں گی اور احتجاج کریں گی تاکہ کوئی مجھے کچھ کہہ نہ سکے اور مجھ پر انگلی نہ اْٹھا سکے۔اداکارہ نے کہا کہ جو یہ کہتے ہیں کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ دراصل یہ غلط ہے کیوں کہ میرا جسم اللہ کی مرضی ہے، میں نے اللہ پاک کی نا فرمانی کی ہے خواہ وہ تنہائی میں ہی کیوں نہ کی ہو، اللہ نے مجھے اس کی سزا دے دی، لیکن بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے یہ سب کچھ سستی شہرت کے لیے کیا، کچھ نے کہا کہ نریندر مودی کے خلاف بولنے کی سزا ملی اور کچھ نے کہا کہ آرمی اور عمران خان کے خلاف بولنے پر میرے ساتھ ایسا ہوا۔رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میری جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ بیرون ملک پناہ لے لیتا اور بڑے آرام سے اپنی زندگی شروع کرلیتا لیکن سچ تو یہ ہے کہ میں آپ لوگوں سے بھاگ سکتی ہوں لیکن اللہ پاک سے کیسے بھاگ سکتی ہوں؟ حتیٰ کہ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ رابی نے خود کشی کرلی، تب مجھے احساس ہوا کہ جب کسی لڑکی کی کوئی بات سامنے آجائے تو آپ لوگ خود سے اسے گناہوں میں گھسیٹتے ہیں۔گلوکارہ نے کہا کہ جن لوگوں نے میری ویڈیو پھیلائیں اْن کو سائبر کرائم اور ایف آئی اے والے پکڑ رہے ہیں اور دو ملزم پکڑے بھی گئے ہیں اْن لوگوں کو اس دنیا میں سزا تو ملے گی اور وہ لوگ اللہ کے نزدیک بھی بڑے گناہ گار ہیں۔رابی پیرزادہ کا اپنی زندگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں آج کے بعد اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کے لیے وقف کرتی ہوں، اب میں جو بھی بات کروں گی وہ اللہ پاک اور رسول اکرم ؐ کے احکامات کے مطابق کروں گی، اگر پڑھوں گی تو اپنے رب کی حمد و ثناء ، اپنے پیارے نبی ؐ کی نعت یا صوفیانہ کرام کے لیے کلام کیوں کہ آج کے بعد میری زندگی کا مقصد عاقبت ہے اپنی غلطی پر میں معافی مانگتی ہوں اور اْمید کرتی ہوں کہ مجھے سب معاف کر دیں گے۔