میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متنازع اینکرپرسن عامرلیاقت نئی دلہنیاطوبی انور کو گھر لے آئے

متنازع اینکرپرسن عامرلیاقت نئی دلہنیاطوبی انور کو گھر لے آئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

متنازع اینکر پرسن عامر لیاقت حسین بالآخر نئی دلہنیااورٹی وی پروگرام کی ٹیم ممبرطوبی انور کواپنے گھر لے آئے ۔ گزشتہ روز کراچی میں منعقدہ دعوت ولیمہ میں گورنرسندھ عمران اسماعیل اور بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ سمیت عزیز و اقارب کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین پہلے سے شادی شدہ اور بال بچے دار ہیں لیکن کچھ عرصہ پہلے انہوں نے اپنے پروگرام کی ٹیم ممبر سیدہ طوبیٰ انور کے ساتھ خفیہ نکاح کرلیا تھا۔عامر لیاقت حسین نے جس وقت الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو اس وقت ان کی دوسری شادی کے حوالے سے کافی تنازع پیدا ہوا تھا لیکن وہ الیکشن کمیشن کو رام کرنے میں راضی ہوگئے تھے ۔انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ انہوں نے دوسری شادی تو کر رکھی ہے لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی جس کے باعث ان کی دوسری اہلیہ ان کی زیر کفالت نہیں ہے اور اسی لیے کاغذات نامزدگی میں اس کا تذکرہ نہیں کیا۔گزشتہ روز (جمعہ کو) عامر لیاقت حسین اپنی نئی دلہنیا سیدہ طوبیٰ انور کو بیاہ کر گھر لے آئے ۔ نکاح تو پہلے ہی ہوچکا تھا اس لیے دعوت ولیمہ میں ہی ان کی رخصتی بھی ہوگئی۔عامر لیاقت کی دوسری شادی کے ولیمے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ عامر لیاقت حسین کی ولیمے کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کیا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں