میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرپورخاص میں درختوں میں ’’سڈن ڈیتھ ‘‘ نامی بیماری کا حملہ

میرپورخاص میں درختوں میں ’’سڈن ڈیتھ ‘‘ نامی بیماری کا حملہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

میرپورخاص اورگردونواح میں درختوں میں ’’سڈن ڈیتھ ‘‘ نامی بیماری کا حملہ ہوا ہے جس کے باعث متاثرہ درخت چند ہی ہفتوں میں سوکھ کر ختم ہورہے ہیں جبکہ محکمہ زراعت کے پاس فی الحال اسکا کوئی علاج موجود نہیں۔نیم، پیپل اور سکھ چین نامی سایہ دار درخت اس بیماری سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ بیشتر درخت رہائشی علاقوں میں لگائے گئے تھے ۔ بیماری کے حملے کے بعد ہر ے بھرے اور تناور درخت چند ہی ہفتوں میں سوکھ کر ختم ہوجاتے ہیں۔ محنت اور محبت سے لگائے ان درختوں کی تباہی پر شہری بھی پریشان ہیں۔ دوسری جانب محکمہ زراعت کے حکام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود اس سلسلے میں کوئی پیش رفت کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ متاثرہ درخت کو کاٹ دینا ہی اس بیماری کا علاج ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتی درختوں کے اس طرح ختم ہونے کی وجوہات جاننے اور علاج کیلئے دیگر علاقوں کے زرعی سائنسدانوں اور ماہرین کی بھی مدد لی جائے تو ممکن ہے باقی ماندہ درخت بچ جائیں اور مزید درخت اس بیماری کی لپیٹ میں نہ آئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں