میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایمپریس مارکیٹ میں آپریشن ، دُکانداروں نے تجاوزات ہٹانا شروع کردیں

ایمپریس مارکیٹ میں آپریشن ، دُکانداروں نے تجاوزات ہٹانا شروع کردیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے ،شہر بھر میں دُکانداروں اور کاروباری حضرات نے نقصان سے بچنے کیلئے بل بورڈ، سائن بورڈز، ہورڈنگز سمیت دیگر تجاوزات ہٹانا شروع کر دیں۔عدالتی احکامات کے باعث شہریوں کو تجاوزات سے نجات ملنے لگی، صدر ایمپریس مارکیٹ میں گرینڈ آپریشن سے تجاوزات مافیا کے قدم کیا اکھڑے، شہر بھر میں تجاوزات ہٹنا شروع ہوگئیں، دُکان مالکان، ہوٹلز اور بینک انتظامیہ سمیت کاروباری حضرات نے نقصان سے بچنے کے لیے تجازوات ازخود ہٹانا شروع کر دیں۔کے ایم سی انسداد تجازوات سیل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے صدر کے بعد ضلع وسطی، شرقی اور کورنگی میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع کر دی گئیں،کارروائی سے پہلے تنبیہ کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوزت ہٹانے کیلئے مہلت بھی دی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں