میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری نواز ملاقات کا امکان نہیں، سیاسی جماعتوں کے مقدمات میں امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے، بلاول

زرداری نواز ملاقات کا امکان نہیں، سیاسی جماعتوں کے مقدمات میں امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے، بلاول

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 35 سال جمہوریت کے خلاف سازشیں کیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف نے 35 سال جمہوریت کے خلاف سازشیں کی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کے کیسز میں امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے اور ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں، نواز شریف کے مسئلے ان کے اپنے ہیں، مولانا فضل الرحمان نوازشریف کے دفاع میں بہت آگے جارہے ہیں، مشرکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہم نے اپنے تحفظات ظاہر کیے ہیں اور حکومت نے ہمیں تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے کچھ انکلز مجھے چھوڑ دیں گے، لیکن جیالے اور کارکن نہیں چھوڑیں گے، بی بی شہید کو بھی ان کے انکلز نے چھوڑ دیا تھا، میں تو اپنے کارکنوں اور جیالوں کے ساتھ رہتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں