
لوڈشیڈنگ
شیئر کریں
پاکستان جو معاشی طور پر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں بہت پیچھے ہے اب ہماری حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس ملک کواور بھی زیادہ اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے ۔لوڈ شیڈنگ جس سے کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے اسکی پیداوار بڑھانے کے بجائے حکومت سندھ نے کاروباری مراکز مغرب کے بعد بند کروانے کے احکامات جاری کئے ہیں اب حکومت سندھ کی نئی پالیسی سے کاروبارمکمل طور بیٹھ جائیگا ۔سندھ خصوصا کراچی جس کو بین الاقوامی شہر کی حیثیت حاصل ہے ۔یہاں پر کاروبار دوپہر کے بعد ہی شروع ہو تا ہے کیونکہ یہاں کی آبادی زیادہ تر نوکری پیشہ اور غریب طبقے پر مشتمل ہے جو دن کے اوقات میں کام کرکے رات کو ہی خریداری کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی بھی شادی کی اور دیگر تقریبات بھی رات ہی کو منعقد ہوتی ہیں۔ اس لیے یہ طرز عمل مثبت تو نہیں البتہ منفی ضرور ہے۔ اس لیے سندھ حکومت سے گزارش ہے کہ اس طرح کی پالیسی کے بجائے کوئی اور بہتر اقدام اٹھائیں جس سے بجلی کی پیداوار اور کاروبار میں بھی اضافہ ہو ۔
فبہا زاہد ابڑو، کراچی