سندھ میں درسی کتابوں کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں درسی کتابوں کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے محکمہ تعلیم میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم نامے کے مطابق چیف سیکریٹری دس روز میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کو واپس بھیجنے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ جمع کروائیں۔ نیب کے افسرکی محکمہ تعلیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر تعیناتی حیران کن ہے۔عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ احتساب بیوروکے افسر کی محکمہ تعلیم میں اعلی سطحی تقرری سوالیہ نشان ہے، نیب افسرکی ذمہ داری کرپشن کی تحقیقات کرنا ہے، نیب افسرکو انتظامیہ یا مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔سندھ ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ محکمہ تعلیم میں غیرملکی فنڈنگ کے منصوبے کیلئے غیر متنازع افسر چاہیے، ڈیپوٹیشن پر تعیناتیاں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہیں، چیف سیکرٹری سندھ یقینی بنائے کہ یہ افسران اپنے اصل محکموں کو واپس بھیجنے جائیں۔عدالت نے کہا کہ سیشن ججز یقینی بنائیں کہ ٹیکسٹ بک بورڈ کے گوداموں میں کوئی درسی کتاب باقی نا رہے۔