چکن گونیا، ڈینگی، ملیریا وبائی شکل اختیار کرگئے
شیئر کریں
کراچی میں چکن گونیا۔ ڈینگی اور ملیریا بخار وبا کی صورت اختیار کرگئے۔شہر کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش نظر آرہاہے۔۔طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ گندگی کے باعث پھیلنے والے ان امراض سے احتیاطی تدابیر کرکے بچا جاسکتا ہے تیز بخار۔ ہڈیوں میں درد۔۔ کراچی میں چکن گونیا وبا تیزی سے پھیلنے لگا۔اسپتال مریضوں سے بھر گئے کراچی کے سول اسپتال میں اس مرض میں مبتلا روزانہ پندرہ سو سے زائد افراد آرہے ہیں سندھ سروسز اسپتال اور سول اسپتال میں ڈینگی اور ملیریا بخار کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ جس کے لیے ان اسپتالوں میں وارڈز قائم کردیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہر سال اس طرح کے وائرس سے شہری متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گندگی اور مچھروں کی بہتات پر شہریوں اور ڈاکٹرز نے شہر میں فوری مچھر مار اسپرے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔