میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی،تشدد میں ملوث افسران ہی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل

ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی،تشدد میں ملوث افسران ہی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی سے متعلق بنائی گئی کمیٹی پر سوالات اٹھ گئے، ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی کے وقت موجود افسران کو ہی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ کمیٹی کا چیئرمین ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فدا مستوئی کو مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے روزریڈ زون میں مظاہروں سے متعلق تفصیل فراہم کرنا تھی، کینٹ اسٹیشن کے قریب ہونے والے مظاہرے کی تفصیل انکے پاس نہیں تھی، 3 تلوار پر ڈی آئی جی ساوتھ،ایس ایس پی کیماڑی،ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ کی ڈیوٹی تھی، لیکن کینٹ اسٹیشن والے مظاہرے کو کنٹرول کرنے تین تلوار پر موجود افسران کوآناپڑا تھا۔ذرائع کے مطابق پریس کلب پر ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف رائو اسلم اور ایس ایس پی ساوتھ تعینات تھے جبکہ پریس کلب پر موجود دونوں افسران کی موجودگی میں ہی لاٹھی چارج ہوا۔ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف رائو اسلم کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں