آئی ایم ایف کی ہدایت پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی سمری تیار
ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سردیوں سے قبل گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ای سی سی کے لیے تیار کی گئی سمری کے مطابق گردشی قرضے میں اضافے پر آئی ایم ایف کو تشویش ہے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزے سے قبل گیس کی قیمت 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے اور سوئی گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو21 ارب کا شارٹ فال بڑھے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی تا ستمبر گیس کمپنیوں کے نقصان میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔