پی ٹی آئی کی چھتری سے ایک اور پنچھی کی پرواز،فرخ حبیب کی استحکام پارٹی میں شمولیت
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے پارٹی سے راہیں جدا کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی (ا?ئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ پچھلے 5 ماہ سے اپنے گھروں میں موجود نہیں تھے، 9 مئی واقعے کے بعد ہم نے قانون کا سامنا نہیں کیا، 3ہفتوں سے میں نے اپنا رابطہ فیملی کے ساتھ بھی منقطع کیاہوا تھا جس کی کچھ وجوہات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 ماہ سے مسلسل دماغ میں سوچ تھی کیا اس سیاست کیلئے میں اپنی سیاسی جدوجہد کاا?غازکیاتھا؟ ہم تو پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کا ا?غاز کیا، کیا اسی سیاست کیلییاپنی جدوجہد کا آغازکیا تھا؟ یہ کوئی کفر اوراسلام کی جنگ نہیں ہے، ہم ملک کوتشدد کی سطح پرلے آئے، آئینی طریقے سے عدم اعتماد ہوا، میں ان سوالات کے جوابات مسلسل خود سے پوچھ رہا تھا، خود احتسابی کا عمل بہت ضروری ہوتا ہے.ان کا کہنا تھاکہ عدم اعتماد ا?ئینی لحاظ سیہوا، اس کے بعد نا ہمیں چین سے بیٹھنے دیاگیا نہ عوام کو، پْرامن مزاحمت کے بجائے پْرتشدد مزاحمت کی راہ پر نوجوانوں کو ڈال دیاگیا، ہم پاکستان کو قائداعظم کا حقیقی پاکستان بنانا چاہتے تھے، بعض اوقات جذبات میں آپ بہت آگے چلے جاتے ہیں۔