میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کی بمباری، ایک ہزار افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

اسرائیل کی بمباری، ایک ہزار افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں جہاں اب تک 2600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں وہیں ایک ہزار سے زائد لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امدادی کاموں میں مصروف ریسکیوحکام کا کہنا تھاکہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم ایک ہزار سے زائد لاپتا فلسطینیوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔اسرائیلی فوج نے کی رات مغربی کنارے پر چھاپہ مار کر درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ۔اسرائیلی فوج نے رات گئے مغربی کنارے پر متعدد چھاپے مارے جس میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد گرفتار فلطسینیوں کی تعداد 600 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا اور اس کی وجہ صرف انتظامی بتائی گئی ہے۔علاوہ ازیں رفاح کی سرحد بند ہونے سے سیکڑوں افراد اب بھی سرحد پر ہی موجود ہیں جب کہ ترکی اور اردن کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد بھی سرحد بند ہونے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں