میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈرز کے پولیس کی مدد سے قدیمی دیہات پر قبضے

عارف بلڈرز کے پولیس کی مدد سے قدیمی دیہات پر قبضے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد کے بدنام زمانہ بلڈرز کا پولیس کی مدد سے زمینوں پر قبضوں کا انکشاف، دیہہ ناریجانی اور لطیف آباد کے قدیمی دیہات کے لوگ غیر محفوظ، پولیس اور پرائیوٹ مسلح لوگوں کی جانب سے دیہاتیوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری، ذرائع، زمینوں پر قبضوں اور اربوں روپے ہتھیانے والا عارف بلڈرز قانون کی گرفت سے باہر، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سرکاری، رفاہی و نجی لوگوں کی زمینوں پر قبضے ، غیرقانونی تعمیرات سمیت دیگر کاموں میں ملوث بدنام زمانہ عارف بلڈرز کا پولیس کی مدد سے قدیمی دیہات پر قبضوںکا انکشاف ہوا ہے ، کچھ دن قبل حیدرآباد پریس کلب کے سامنے حیدرآباد کی دیہہ ناریجانی کے مختلف برادریوں کے سینکڑوں لوگوں نے عارف بلڈرز کی مبینہ بدمعاشی پر احتجاج کرتے ہوئے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا، اس سے قبل بھی لطیف آباد 4 نمبر میں فلڈ زون کی زمین جو کہ کاشت کیلئے مختص ہوتی ہے پر بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن نامی اسکیم شروع کرکے آس پاس کی دیہات پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور فائرنگ میں دیہاتی زخمی بھی ہوگئے تھے ، ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز قدیمی دیہات کا جعلی ریونیو رکارڈ بنا کر پولیس و نجی مسلح افراد کے ساتھ دیہاتیوں پر چڑھائی کروا کے زمینوں پر قبضے کرتا ہے جبکہ لوگوں پر جھوٹے مقدمے دائر کرکے ہراساں کیا جاتا ہے ، واضح رہے کہ حیدرآباد میں نامکمل اسکیموں کے ذریعے لوگوں سے اربوں روپے لوٹنے والا عارف بلڈرز قانون کی گرفت سے باہر ہے اور عارف بلڈرز کی منظم مافیا نے سرکاری اداروں میں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں