میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کا انخلاکے بعدغزہ پر بڑے پیمانے پر چڑھائی کا اعلان

اسرائیل کا انخلاکے بعدغزہ پر بڑے پیمانے پر چڑھائی کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

قابض اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بڑی فوجی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ جیسے جنوبی غزہ سے سول آبادی نقل مکانی کرتی ہے تو یہ آپریشن شروع ہوجائے گا۔امریکی ٹی وی سے اتوار کو گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم جیسے ہی اس بات کا یقین کریں گے کہ عام شہری علاقہ چھوڑ چکے ہیں ہم بڑی فوجی کارروائی شروع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے باشندوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہم وقت کے لحاظ سے بہت محتاط ہیں۔25 گھنٹے سے زیادہ وقت کے نفاذ سے پہلے انہیں کافی وارننگ دی گئی تھی۔ غزہ کے باشندوں کے نکلنے کا وقت آگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ اپنا سامان لے کر جنوب کی طرف چلے جائیں۔ حماس کی باتوں میں نہ آئیں۔ترجمان نے تصدیق کی کہ لاکھوں اسرائیلی ریزرو یونٹ غزہ کی پٹی کے گرد جمع ہیں اور مختلف مشنوں کی تیاری کر رہے ہیںدریں اثناغزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 329 ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق اتوار کو ایک بیان میں فلسطین کی وزارت صحت نے کہاکہ اسرائیلی حملوں میں 9ہزار 714فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔وزارتِ صحت غزہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی اکثریت میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔جنگ کے دوران 4 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر جبکہ 20 لاکھ پانی سے محروم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں