پیپلزپارٹی کابلدیاتی انتخابات میں بھرپورشرکت کافیصلہ
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے پی پی پی کراچی ڈویژن کے 20 ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کے لئے دو صوبائی وزراء سعید غنی اور شہلا رضا نے اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن پارٹی قیادت اور حکومت سندھ نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اب پارٹی قیادت نے دونوں وزرائ کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہیں بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی آغا رفیع اللہ ، جام عبدالکریم ، قادر پٹیل ، قادر مندوخیل ، ناز بلوچ ، شاہدہ رحمانی ، راجہ رزاق ، ساجد جوکھیو ، سلیم بلوچ ، محمود عالم جاموٹ ، یوسف مرتضیٰ بلوچ ، لیاقت آسکانی ، سعید غنی ، نوید انتھونی ، شمیم ممتاز ، شہلا رضا ، شاہین شیر علی ، سعدیہ جاوید ، شرمیلا فاروقی اور شازیہ سنگھار کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی مہم چلائیں اور روزانہ کی بنیاد پر بلاول ہاؤس کو رپورٹ دیں انہیں یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم چلائیں روزانہ کارنر میٹنگ کریں تاکہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کیا جاسکے۔