میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کا زرداری کو فون؛ عمران خان کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال

نواز شریف کا زرداری کو فون؛ عمران خان کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کرکے عمران خان کے لانگ مارچ پر گفتگو کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم اور سابق صدر کے مابین بات چیت میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ضمنی الیکشن پر مشاورت اور عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مقدمات سے بریت پر نواز شریف کو مبارک باد بھی دی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں